بھارت، کشمیر سمیت متعدد موضوعات میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ سویڈن کے دوران سویڈن کشمیر کمیٹی کے اراکین کا احتجاجی مظاہرہ

953757
بھارت، کشمیر سمیت متعدد موضوعات میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے

سویڈن کشمیر کمیٹی کے اراکین نے سرکاری دورے پر سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کے دورے پر موجود بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

کمیٹی  کے اراکین سویڈن پارلیمنٹ کے سامنے جمع ہوئے اور مودی کے خلاف احتجاج کیا۔

مظاہرین نے کشمیریوں پر بھارتی حکومت کے ظلم و تشدد کو بند کرنے کا مطالبہ کیا، انہوں نے "اپنے گھر واپس جاو" اور "قتل عام بند کرو" کی تحریروں والے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

سویڈن کشمیر کمیٹی کے سربراہ برکت حسین نے اس موقع پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ  بھارت، کشمیر سمیت متعدد موضوعات میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

انہوں نے سویڈن حکومت سے مطالبہ کیا کہ بھارت کے ساتھ کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

احتجاجی مظاہرے کے دوران بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی اور سویڈن کے وزیر اعظم اسٹیفن لوف وین نے وزارت اعظمیٰ دفتر میں ملاقات کی۔



متعللقہ خبریں