بھارت: گاڑی ٹکرانے سے عمارت زمین بوس، 10 افراد ہلاک

اندور میں ایک گاڑی کے ایک سو سالہ عمارت سے جا ٹکرائی، عمارت زمین بوس، 10 افراد ہلاک 2 زخمی

942022
بھارت: گاڑی ٹکرانے سے عمارت زمین بوس، 10 افراد ہلاک

بھارت کے شہر اندور میں ایک گاڑی کے ایک عمارت سے ٹکرانے کے نتیجے میں عمارت زمین بوس ہو گئی۔

واقعے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق گاڑی ڈرائیور کے کنٹرول سے نکلنے کے نتیجے میں ہوٹل کے طور پر زیر استعمال تقریباً 100 سالہ عمارت کے ستونوں میں سے ایک کے ساتھ جا ٹکرائی۔

اس ٹکراو سے زمین بوس ہونے والی عمارت کے ملبے تلے دب کر 10 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔

ملبے سے تلاش و بچاو کا کام مکمل ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں غیر معیاری تعمیر اور سکیورٹی کے قوائد کی پابندی نہ کئے جانے کی وجہ سے ایک تواتر سے عمارتیں زمین بوس ہوتی رہتی ہیں۔



متعللقہ خبریں