میانمار: ون مائینٹ ملک کے نئے صدر منتخب ہوگئے،آنگ سان سوچی کی مکمل حمایت

میانمار کی پارلیمان نے وِن ماینٹ کو ملک کا نیا صدر منتخب کر لیا ہے جو کہ اس سے پیشتر ایوان زیریں کے اسپیکر رہ چکے ہیں

939341
میانمار: ون مائینٹ ملک کے نئے صدر منتخب ہوگئے،آنگ سان سوچی کی مکمل حمایت

میانمار کی پارلیمان نے وِن ماینٹ کو ملک کا نیا صدر منتخب کر لیا ہے۔

 66 سالہ ماینٹ کا شمار آنگ سان سوچی کے قابل  اعتبار  افراد میں ہوتا ہے۔

 وہ اس سے قبل ایوان زیرین کے اسپیکر بھی رہ چکے ہیں۔

یاد رہے کہ سابق سربراہ مملکت ہتین کیو نے اچانک اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

 ماینٹ میانمار کے دسویں صدر ہونگے۔



متعللقہ خبریں