افغانستان: فوجی کے جنازے پر حملہ 2 افراد ہلاک 4 زخمی

صوبہ ننگرہار  کی تحصیل ہیوا میں ایک فوجی کے جنازے پر مسلح حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے

939563
افغانستان: فوجی کے جنازے پر حملہ 2 افراد ہلاک 4 زخمی

افغانستان کے صوبہ ننگرہار  کی تحصیل ہیوا میں ایک فوجی کے جنازے پر مسلح حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے ہیں۔

ننگرہار گورنر دفتر کے ترجمان عطا اللہ ہوگیانی کے مطابق   مسلح حملہ آوروں نے بادیالی گاوں  میں ایک فوجی کے جنازے  میں شامل افراد پر فائر کھول دیا۔

حملے میں ہیوا پولیس ڈائریکٹر ثمن وال مطیع اللہ  اور ایک شہری ہلاک اور 4 شہری زخمی ہو گئے ہیں۔

ہوگیانی نے دعوی کیا ہے کہ حملہ طالبان کی طرف سے کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں