سری لنکا میں ہنگامی حالت کا نفاذ ختم کر دیا گیا

ملک میں عوامی تحفظ  کی صورتحال  کے جائزے کے بعد  ہنگامی حالت پر عمل درآمد  کے خاتمے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں

932784
سری لنکا میں ہنگامی حالت کا نفاذ ختم کر دیا گیا

سری لنکا میں مسلمانوں کو ہدف بنانے  والے پُر تشدد واقعات کے بعد  6 مارچ کو اعلان کردہ ہنگامی حالت  کے نفاذ کو ختم کر دیا گیا ہے۔

سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا   نے  مسلمان طبقے کے مکانات اور دکانوں کو نذرِ آتش کیے  جانے کے بعد کرفیو  نافذ کردہ کینڈی  علاقے کے واقعات کے دیگر علاقوں تک پھیل سکنے کے خدشات کے باعث  ہنگامی حالت کے نفاذ کو کل ختم کر دیا  ہے۔

سری  سینا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کل اپنے پیغام میں  واضح کیا ہے کہ انہوں نے  ملک میں عوامی تحفظ  کی صورتحال  کے جائزے کے بعد  ہنگامی حالت پر عمل درآمد  کے خاتمے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ دھنگا فساد  مچانے کے جواز میں ایک انتہا پسند بدہ مت تنظیم کے لیڈر سمیت تقریباً 300 افراد کو زیر ِ حراست لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سری لنکا کی  نفوس کا تقریباً 75 فیصد بدھ متوں   پر مشتمل ہے تو مسلمانوں کی شرح 9 فیصد ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں