بنگلہ دیش کا مسافر بردار طیارہ کھٹمنڈو ہوائی اڈے پر گرگیا

ایک بنگلہ دیشی مسافر بردار  طیارہ  نیپالی دارالحکومت کھٹمنڈو کے ہوائی اڈے  پر اترتے  ہوئے گر گیا ہے جس میں آگ لگ گئی ہے اور امدادی کارکن آگ بجھانے اور مسافروں کو نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں

927838
بنگلہ دیش کا مسافر بردار طیارہ کھٹمنڈو ہوائی اڈے پر گرگیا

ایک بنگلہ دیشی مسافر بردار  طیارہ  نیپالی دارالحکومت کھٹمنڈو کے ہوائی اڈے  پر اترتے  ہوئے گر گیا ہے۔

 حکام کے مطابق، طیارے میں آگ لگ گئی ہے اور امدادی کارکن آگ بجھانے اور مسافروں کو نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

بتایا گیاہے  کہ  یہ جہاز یو ایس بنگلہ ایئر  ویز  کا ہے جو ایک  نجی   فضائی کمپنی ہے تاہم  ابھی تک یہ واضح نہیں کہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان بھی ہوا ہے یا نہیں۔



متعللقہ خبریں