بھارت، تامل ناڈو میں جنگل میں آگ بھڑکنے سے 8 افراد ہلاک

ران گانی چوٹیوں پر آتشزدگی کے  وقت جنگل میں چہل  قدمی کرنے والے 8 افراد  جان بحق جبکہ 8 زخمی ہو گئے

927474
بھارت، تامل ناڈو میں جنگل میں آگ بھڑکنے سے 8 افراد ہلاک

ہندوستانی صوبے تامل ناڈو  میں  جنگلات  کی آگ  میں 8 افراد ہلاک ہو گئے۔

مقامی میڈیا میں شائع خبر کے مطابق  حکام  کا کہنا ہے کہ تھینی علاقے میں واقع کوران گانی چوٹیوں پر آتشزدگی کے  وقت جنگل میں چہل  قدمی کرنے والے 8 افراد  جان بحق جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کواسپتال میں  زیرِ علاج لے لیا گیا ہے۔

فائر بریگیڈ کے  عملے نے  آگ پر قابو پا لیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں