افغانستان، دو بم حملوں میں درجنوں افراد ہلاک

دارالحکومت  کابل  کے موسالہ  مزاری  علاقے پر حملے میں ابتدائی معلومات کے مطابق 10 افراد ہلاک جبکہ 13 زخمی ہو گئے

926203
افغانستان، دو بم حملوں میں درجنوں افراد ہلاک

افغان دارالحکومت کابل اور طاہار شہروں میں خود کش حملوں میں 27 افراد ہلاک ہو گئے۔

دارالحکومت  کابل  کے موسالہ  مزاری  علاقے پر حملے میں ابتدائی معلومات کے مطابق 10 افراد ہلاک جبکہ 13 زخمی ہو گئے۔

عینی شاہدین  کا کہنا ہے کہ یہ ایک خود کش حملہ تھا اور جائے وقوعہ پر  نعشوں  کی ایک بڑی تعداد  موجود ہے۔

یہ حملہ اعلی سطحی  حکام کے شریک ہونے والے  ہزاروں  کے لیڈر عبدل علی مزاری کی برسی  کے موقع  پر   منعقدہ ایک رسم کےد وران ہوا۔

حملے کی ذمہ داری تا حال کسی نے مول نہیں لی۔

صوبہ طاہار کی تحصیل ہوجائی گار میں پولیس  تھانے پر  طالبان کے حملے میں  17 سیکورٹی اہلکار  جان بحق ہو گئے۔

طاہار کے دفترِ گورنر  کے ترجمان سنت اللہ تیمور  کا کہنا ہے کہ  طالبان  عسکریت پسندوں نے پولیس تھانے پر چاروں اطراف سے دھاوا بول دیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس حملے میں 10 پولیس   اور 7 فوجی  اہلکار ہلاک  ہو گئے،  اس دوران جھڑپ میں  بعض دہشت گرد بھی ہلاک  ہوئے ہیں۔

ادھر طالبان نے   دعوی کیا ہے کہ اس حملے  میں 30 سیکورٹی اہلکار ہلاک  ہو ئے ہیں۔



متعللقہ خبریں