فیصل آباد: وارڈ بوائے کی طالبہ نرس کے ساتھ زیادتی کی کوشش،نرسوں نے مار مار کا حلیہ بگاڑدیا

سول ہسپتال میں سٹوڈنٹ نرس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے وارڈ بوائے کی نرسوں نے درگت بناڈالی اور منہ کالا کردیا ویڈیو دیکھنےکےلیے خبر کے نیچے دیا لنک کلک کیجیئے

921398
فیصل آباد: وارڈ بوائے کی طالبہ نرس کے ساتھ زیادتی کی کوشش،نرسوں نے مار مار کا حلیہ بگاڑدیا

سول ہسپتال میں سٹوڈنٹ نرس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے وارڈ بوائے کی نرسوں نے درگت بناڈالی اور منہ کالا کردیا ۔

 واقعے کی اطلاع ملنے پر صحافی سول ہسپتال پہنچے تو وارڈ بوائے کے ساتھیوں اور ہسپتال کے سکیورٹی گارڈز نے مل کر انہیں شدید تشدد کا نشانہ بناڈالا۔
خبر کے مطابق، فیصل آباد کے سول ہسپتال میں ایک طالبہ  نرس نے الزام عائد کیا کہ ایک وارڈ بوائے نے اسے کمرے میں بند کرکے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کی۔

 طالبہ کی یہ بات سن کر سینئر نرسز مشتعل ہوگئیں اور وارڈ بوائے کو دھرلیا۔

 نرسز نے مل کر وارڈ بوائے پر ڈنڈوں اور تھپڑوں کی بارش کردی اور اس کے کپڑے بھی پھاڑ دیے، نرسز کی جانب سے وارڈ بوائے کا منہ کالا کرنے کیلئے اس پر سیاہی بھی پھینکی گئی۔ 
واقعے کے بعد نرسز نے احتجاجاً کام چھوڑ ہڑتال کردی جس کے باعث مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ ایم ایس سول ہسپتال فیصل آباد کا کہنا ہے کہ مذکورہ وارڈ بوائے کو معطل کردیا گیا ہے جبکہ اس کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے پولیس کو درخواست بھی دے دی گئی ہے۔
دوسری جانب واقعے کی اطلاع ملنے پر جب میڈیا کی ٹیمیں سول ہسپتال پہنچیں تو وارڈ بوائے کے ساتھیوں اور سکیورٹی گارڈز نے مل کر صحافیوں پر شدید تشدد کیا ۔

کئی صحافیوں کے سر پھٹ گئے جبکہ بعض کو جسم کے مختلف حصوں پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔ تشدد کا واقعہ پیش آنے کے بعد صحافیوں کی جانب سے بھی احتجاج کیا جارہا ہے۔

ویڈیو دیکھنے کےلیے لنک پر کلک کیجیئے:

https://www.youtube.com/watch?v=-_w9BToQGm8



متعللقہ خبریں