افغانستان، ملک بھر میں 4 بم حملے، 23 افراد ہلاک

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے افغانستان میں طالبان اور دیگر گروہوں کے خلاف آپریشن  میں  تیزی لانے کے بعد سے اس ملک میں  حملوں میں  سنجیدہ  حد تک اضافہ   دیکھنے میں آرہا  ہے

917278
افغانستان، ملک بھر میں 4 بم حملے، 23 افراد ہلاک

افغانستان کو اوپر  تلے بم حملوں  سے دھچکا لگا ہے۔

ملک کے چار مختلف علاقوں میں  ہونے والے  حملوں میں 18 فوجیوں  سمیت 23 افراد ہلاک ہو گئے۔

ان حملوں کی ذمہ داری  داعش اور طالبان نے مول  لی ہے۔

طالبان نے صوبہ فرح کے مغرب میں ایک فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس  سے 18 فوجی ہلاک جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔

اس دوران جھڑپ ہوئی جس میں دو طالبان عسکریت پسند مارے گئے۔

دارالحکومت کابل   خود کش حملہ ہوا، حملہ آور نے اپنے  جسم پر باندھے بم کو ایک پولیس تھانے کے جوار میں  ہوا میں اڑا دیا۔

اس حملے میں دو افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے، زخمیوں میں سے دو کی حالت  نازک ہے۔

ہلمند  میں بھی  2 فوجی چوکیوں کو  ہدف بنانے والے دو مختلف خود کش حملے کیے گئے۔

طالبان کی جانب سے ذمہ داری اپنے سر لیے جانے والے ان حملوں میں  تین سیکورٹی اہلکار ہلاک  جبکہ 7 زخمی ہو گئے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے افغانستان میں طالبان اور دیگر گروہوں کے خلاف آپریشن  میں  تیزی لانے کے بعد سے اس ملک میں  حملوں میں  سنجیدہ  حد تک اضافہ   دیکھنے میں آرہا  ہے۔

 



متعللقہ خبریں