افغانستان ، حالیہ دو برسوں میں  ایک میلین سے زائد افراد ہجرت پر مجبور ہوئے ہیں

افغانستان میں بڑھتی ہوئی جھڑپوں اور سلامتی کے خدشات کے نتیجے میں حالیہ دو برسوں میں  ایک میلین سے زائد افراد اپنے گھر بار ترک کرنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

906315

 ناروے مہاجرین کمیشن  این آر سی کی رپورٹ کے مطابق   افغانستان میں سلامتی کے مسائل کی وجہ سے روزانہ تقریباً 1200 افراد  نے دوسرے علاقوں میں ہجرت کی ہے ۔ این آر سی کے سیکریٹری جنرل یان ایگے لینڈ  نے بتایا ہے کہ افغانستان نے  سویلین اور امدادی تنظیموں کے ملازمین کے لیے دنیا کے خطر ناک ترین ممالک  کی حیثیت حاصل کر لی ہے ۔   انھوں نے کہا کہ خاصکر یورپ میں موجود افغان مہاجرین کو واپس نہیں بھیجا جانا چاہئیے ۔ اسوقت افغانستان مہاجرین کو  زبر دستی واپس بھیجا جانے والا  محفوظ ملک نہیں ہے  لیکن اس کے باوجود یورپی ممالک افغانی پناہ گزینوں کو واپس بھیج رہے ہیں انھیں   اس  عمل کو روکنے کی ضرورت ہے ۔

 اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق   افغانستان میں شہریوں کی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔جنوری سے لیکر ستمبر  2017 تک دہشت گرد حملوں میں  2640 شہری ہلاک  اور 5379  زخمی ہوئے ہیں ۔

متعللقہ خبریں