افغانستان، امریکی بمبار بی۔52 کی بمباری سے طالبانوں کا تربیتی کیمپ تباہ

اعلامیہ کے مطابق اس حملے میں  طالبان کی گاڑیوں کو  تباہ کر دیا گیا ہے، تا ہم  مارے جانے والے دہشت گردوں کی تعداد کی فی الحال اطلاع نہیں دی گئی

905580
افغانستان، امریکی بمبار بی۔52 کی بمباری سے طالبانوں کا تربیتی کیمپ تباہ

افغانستان   میں  نیٹو کے ماتحت فرائض ادا کرنے والی امریکی قوتوں نے  دہشت گرد تنظیم طالبان کے ایک تربیتی کیمپ  پر بی۔ 52  لڑاکا طیارے سے بمباری کی۔

امریکی فورسسز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں  بتایا گیا ہے کہ ملک کے شمال مشرق میں واقع صوبہ بدخشن میں  چین اور تاجکستان  کی سرحدوں  پر دہشت گرد کیمپوں پر  کاروائی کا مقصد علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق اس حملے میں  طالبان کی گاڑیوں کو  تباہ کر دیا گیا ہے، تا ہم  مارے جانے والے دہشت گردوں کی تعداد کی فی الحال اطلاع نہیں دی گئی۔

 



متعللقہ خبریں