پاکستانی وفد کی افغان وفد سے ملاقات
فغانستان، پاکستان پر الزام تراشی سے اجتنا ب برتے، الزام تراشیوں سے کچھ حاصل نہیں ہو گا
902882
![پاکستانی وفد کی افغان وفد سے ملاقات](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/49c3/6fef/f736/5a696fb037de1.jpg?time=1719225273)
سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی سربراہی میں پاکستانی وفد کابل پہنچ گیا جہاں پاک افغان پہلے ورکنگ گروپ کا اجلاس منعقد ہوا۔
اس اجلاس میں دفتر خارجہ اور اعلٰی عسکری حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے اس موقع پر کہا کہ افغانستان، پاکستان پر الزام تراشی سے اجتنا ب برتے، الزام تراشیوں سے کچھ حاصل نہیں ہو گا، دونوں ممالک کو چاہیے کہ یہ باہمی تعاون کو مزید بہتر بنائیں۔ انہوں نے افغانستان کو کابل میں ہونے والے حملے کی مشترکہ تحقیقات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے حملوں کی مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے افغانستان پر زور دیا کہ یہ ملک میں موجود پاکستان مخالف دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرے اور اپنی حدود میں سرحدی حفاظت کے بندوبست اور انتظام میں مضبوطی لائے۔