مہاتما گاندھی کی 70 ویں برسی،بھارتی صدر و وزیراعظم کا خراج عقیدت

مہاتما گاندھی کی آج 69 ویں برسی ہے جس کی مناسبت سے صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند اور وزیراعظم نریندر مودی نے راج گھاٹ پر بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کیا

899981
مہاتما گاندھی کی 70 ویں برسی،بھارتی صدر و وزیراعظم کا خراج عقیدت

مہاتما گاندھی کی آج 70 ویں برسی ہے۔

صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند اور وزیراعظم نریندر مودی نے بابائے قوم کو ملک بھر کی جانب سے خراج پیش کرنے کی قیادت کی۔

 بھارتی صدر نے راج گھاٹ پر مہاتما گاندھی کی سمادھی پر پھول پیش کئے بعد ازاں وزیراعظم نریندر مودی نے بھی امن کے مسیحا کو اپنا خراج پیش کیا۔ صدر کانگریس سونیا گاندھی اور سابق وزیراعظم من موہن سنگھ  نے بھی مہاتما گاندھی کی یادگار پر پہنچ کر خراج  عقیدت پیش کیا اور یہاں دو منٹ کی خاموشی  اختیار کی  گئی۔

راج گھاٹ پر ہمہ مذہبی دعائیہ اجتماع بھی منعقد کیا گیا جبکہ  اسکول کے  طلبا نے بھی راج گھاٹ پہنچ کر بابائے قوم کو خراج  عقیدت پیش کیا ۔

یاد رہے کہ مہاتما گاندھی  کو  سن 1948ء میں آج ہی کے دن قتل کیا گیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں