کابل کی فوجی تربیت گاہ کے باہر خود کش حملے میں5 فوجی ہلاک،3حملہ آوروں میں سے ایک گرفتار

افغان دارالحکومت میں عسکری تربیت گاہ  پر مسلح افراد کے حملے میں 5 فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے جبکہ افغان فوج  نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک حملہ آور کو گرفتار اور 3 کو ہلاک کردیا

898967
کابل کی فوجی تربیت گاہ کے باہر خود کش حملے میں5 فوجی ہلاک،3حملہ آوروں میں سے ایک گرفتار

افغان دارالحکومت میں عسکری تربیت گاہ  پر مسلح افراد کے حملے میں 5 فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے جبکہ افغان فوج  نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک حملہ آور کو گرفتار اور 3 کو ہلاک کردیا۔

افغان وزارت دفاع کے ترجمان  کے  مطابق دارالحکومت کابل میں مارشل فہیم نیشنل ڈیفنس  اکیڈمی  پر 5 عسکریت پسندوں نے صبح سویرے حملہ کردیا۔

ترجمان دولت وزیری  کا کہنا ہے کہ  پہلے حملہ آور نے  دروازے  پر خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے بعد دیگر حملہ آوروں نے فائرنگ کرتے ہوئے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تاہم کوئی بھی کوئی بھی حملہ آور  تربیت گاہ کے پہلے دروازے سے آگے نہیں جا سکا۔

  حفاظتی اہلکاروں  نے حملے کا فوری اور مؤثر جواب دیتے ہوئے تین حملہ آوروں کو ہلاک کیا اور ایک کو گرفتار کرلیا۔



متعللقہ خبریں