افغانستان، دارالحکومت کابل میں زور دار دھماکے سے 40 افراد لقمہ اجل

وزارت داخلہ کے  نائب ترجمان نصرت  رحیمی کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے علاقے تک رسائی کے لیے بموں کو ایمبولنس میں نصب کر رکھا تھا

898223
افغانستان،  دارالحکومت کابل میں زور دار دھماکے سے 40 افراد لقمہ اجل

افغانستان کے  دارالحکومت کابل کے انتہائی حساس علاقے میں ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک جبکہ ایک سو  سے زائد زخمی ہوگئے۔

افغان وزراتِ داخلہ نے اس  دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے  اعلان کیا ہے کہ دھماکہ صدارت اسکوائر میں وزارتِ داخلہ کی پرانی عمارت کے سامنے ہوا جہاں کئی غیر ملکی سفارتخانے اور سرکاری عمارتیں بھی واقع  ہیں،  حملے کی شدت سے  کئی عمارتوں کو نقصان  پہنچا ہے۔

وزارت داخلہ کے  نائب ترجمان نصرت  رحیمی کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے علاقے تک رسائی کے لیے بموں کو ایمبولنس میں نصب کر رکھا تھا۔

اس مذموم حملے میں زخمی ہونے والوں کو مختلف اسپتالوں زیر علاج لے لیا گیا ہے تاہم اب اسپتال انتظامیہ کی جانب سے تصدیق ہوئی ہے کہ واقعے میں 40 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ زخمیوں میں  اکثر افراد    کی حالت نازک ہے۔

طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں