افغانستان:عالمی امدادی تنظیم کے دفتر پر خود کش حملہ،12 افراد زخمی

جلال آباد شہر میں  واقع اس دفتر  پر 4 خود کش بمباروں  میں سے ایک نے  خود پر نصب بم اڑا دیا    جبکہ باقی تینوں نے دفتر میں گھس کر   اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی  جس میں 12 افراد زخمی ہو گئے

896127
افغانستان:عالمی امدادی تنظیم کے دفتر پر خود کش حملہ،12 افراد زخمی

مشرقی افغان ریاست  ننگر ہار  میں موجود  عالمی تنظیم  save the children کے  دفتر پر خود کش حملہ  کیا گیا ۔

 مقامی انتظامیہ کے ترجمان  عطا اللہ  ہوگیانی   نے بتایا کہ  جلال آباد شہر میں  واقع اس دفتر  پر 4 خود کش بمباروں  میں سے ایک نے  خود پر نصب بم اڑا دیا    جبکہ باقی تینوں نے دفتر میں گھس کر   اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی  جس میں 12 افراد زخمی ہو گئے۔

بعد ازاں  انتظامیہ نے   قریبی سڑکوں کو  آمدو رفت کےلیے بند کر دیا ۔

اس حملے کی ذمے داری کسی نے قبول نہیں کی ۔

دو روز قبل   بھی  کابل کے ایک  ہوٹل پر مسلح حملے میں   14 غیر ملکیوں سمیت  18 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔



متعللقہ خبریں