شمالی کوریا کا ایک اور فوجی بھاگ کر جنوبی کوریا پہنچ گیا

شمالی کوریا کے ایک فوجی نے گزشتہ روز  بھاگ کر دونوں ممالک کے درمیان سرحد کو عبور کیا اور جنوبی کوریا پہنچ گیا

872761
شمالی کوریا کا ایک اور فوجی بھاگ کر جنوبی کوریا پہنچ گیا

جنوبی کوریا کی فوج نے شمالی کوریا کے سرحدی محافظوں پر اس وقت خبردار کرنے کے لیے فائرنگ کی جب وہ اپنے بھاگ جانے والے ایک فوجی کو تلاش کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کے ایک فوجی نے گزشتہ روز  بھاگ کر دونوں ممالک کے درمیان سرحد کو عبور کیا۔

جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کا ایک فوجی ان کی چوکی کے پاس آیا۔

وہ رواں  سال  شمالی کوریا کی فوج سے بھاگ کر آنے والا چوتھا فوجی ہے۔

اس سے پہلے گزشتہ ماہ 13 نومبر کو بھی شمالی کوریا کا ایک فوجی  بھی بھاگ کر جنوبی کوریا پہنچا تھا تاہم سرحد عبور کرتے ہوئے اسے گولی مار کر زخمی کر دیا گیا تھا۔

جنوبی کوریا کی وزارتِ دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے فوجیوں نے شمالی کوریا کے سرحدی محافظوں کو اس وقت خبردار کرنے کے لیے 20 فائر کیے جب وہ اپنے ایک فوجی کو تلاش کرتے ہوئے ان کی سرحد کے قریب آئے۔

حکام کے مطابق بھاگ کر آنے والے شمالی کوریا کے سپاہی کو حراست میں لے لیا گیا اور ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

 



متعللقہ خبریں