نیپال کے انتخابات، کمیونسٹ پارٹی کو برتری حاصل

نیپال کے پارلیمانی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی شروع کر دی گئی ہے جس کے تحت سابق ماؤ نواز باغیوں اور اعتدال پسند کمیونسٹ پارٹی کو سبقت حاصل ہے

864820
نیپال کے انتخابات، کمیونسٹ پارٹی کو برتری حاصل

نیپال کے پارلیمانی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی شروع کر دی گئی ہے جس کے تحت  اب تک گنے گئے ووٹوں کے مطابق سابق ماؤ نواز باغیوں اور اعتدال پسند کمیونسٹ پارٹی کو سبقت حاصل ہے اور 80 حلقوں میں سے63 پر یہ اتحاد واضح برتری لیے ہوئے ہے۔

 وزیراعظم شیر بہادر دوبے کی سیاسی جماعت نیپالی کانگریس پارٹی کے اتحاد کو بظاہر شکست کا سامنا ہے۔

 اسی اتحاد میں اقلیتی مادیسی کمیونٹی کی سیاسی جماعت بھی شامل ہے۔

 گزشتہ دس  سالوں  میں نیپال کو سیاسی عدم استحکام کا سامنا رہا اور کئی حکومتیں تبدیل ہوئیں۔ نئے دستور کے تحت یہ پہلے انتخابات ہیں ۔



متعللقہ خبریں