امریکی۔جنوبی کوریائی فوجی مشقیں ،12 ہزار فوجی اورسینکڑوں لڑاکا طیارے شامل

امریکہ اور جنوبی کوریا نے اب تک کی سب سے بڑی فضائی مشقیں شروع کر دی ہیں جن میں 230 امریکی لڑاکا طیارے اور بارہ ہزار فوجی حصہ لے رہے ہیں

860636
امریکی۔جنوبی کوریائی فوجی مشقیں ،12 ہزار فوجی اورسینکڑوں لڑاکا طیارے شامل

امریکہ اور جنوبی کوریا نے اب تک کی سب سے بڑی فضائی مشقیں شروع کر دی ہیں۔

 عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ ’ ویجیلنٹ ایس‘ نامی ان 5روزہ مشقوں میں 230 امریکی لڑاکا طیارے اور بارہ ہزار فوجی حصہ لے رہے ہیں۔

 اس بیان میں مزید کہا گیا کہ اس کا مقصد دونوں حلیف ملکوں کے کسی بھی ممکنہ جنگ کے لیے تیار رہنے کی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔

 شمالی کوریا کا موقف ہے کہ ان دونوں ممالک کی مشترکہ عسکری مشقوں کا مقصد اس کے خلاف حملے کی تیاری ہے جسے امریکہ  اور جنوبی کوریا مسترد کرتے ہیں ۔



متعللقہ خبریں