جنوبی کوریا میں ماہی گیروں کی کشتی ڈوبنے سے 13 افراد ہلاک

کوسٹ گارڈز حکام کے مطابق کشتی پر 20 مسافر اور 2 سیلرز سوار تھے جو مچھلیاں پکڑنے کیلئے سمندر میں نکلے تھے ۔ پورٹ سٹی انچیون کے قریب صبح 6 بجے یہ کشتی 336 ٹن تیل سے لدے ٹینکر سے ٹکراگئی

861112
جنوبی کوریا میں ماہی گیروں کی کشتی ڈوبنے سے 13 افراد ہلاک

جنوبی کوریا کے مغربی ساحل پر ماہی گیروں کی ایک کشتی اور آئل ٹینکر کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور 2 لاپتہ ہو گئے ۔

کوسٹ گارڈز حکام کے مطابق کشتی پر 20 مسافر اور 2 سیلرز سوار تھے جو مچھلیاں پکڑنے کیلئے سمندر میں نکلے تھے ۔ پورٹ سٹی انچیون کے قریب صبح 6 بجے یہ کشتی 336 ٹن تیل سے لدے ٹینکر سے ٹکراگئی۔ کوسٹ گارڈ کے مطابق دیگر7 افراد کا مختلف اسپتالوں میں علاج ہو رہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ٹینکر پر موجود افراد میں سے کسی کے زخمی یا مرنے کی کوئی رپورٹ نہیں ہے ، تاہم ٹی وی فوٹیج میں ماہی گیری کشتی کو تیز لہروں میں ڈوبتے ہوئے دکھایا گیا ہے ، جب کہ ریسکیو کے غوطہ خوروں نے عرشے پر سرچنگ جاری رکھی ہوئی ہے ۔

 ذرائع کے مطابق تمام مسافر لائف جیکٹ پہنے ہوئے تھے لیکن شدید سردی کے باعث مشکل صورت حال کا شکار تھے ۔واضح رہے کہ جنوبی کوریا میں ماہی گیروں اور سیاحوں کی کشتیاں اکثر خوفناک حادثات کا شکار ہوتی رہتی ہیں۔



متعللقہ خبریں