انکشاف، امریکہ نے بھارت کو گندا ایندھن فروخت کیا

بھارت میں سالانہ 11 لاکھ  افراد آلودگی  ماحول کے اسباب سے پیدا ہونے والے امراض سے ہلاک ہو جاتے ہیں۔

859960
انکشاف، امریکہ نے بھارت کو گندا ایندھن فروخت کیا

اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ  فضائی آلودگی سے  نبرد ِ آزما  بھارت کو امریکہ نے  آلودہ ایندھن برآمد کیا ہے۔

اسوسیئٹیڈ  پریس  کی تحقیقات کے مطابق  امریکہ نےاندرون ملک فروخت نہ کیے جا سکنے والے تار اور بھاری ایندھن کو  بھارت کو برآمد  کیا  ہے۔

تحقیقات میں واضح  کیا گیا ہے کہ سن 2016 میں امریکہ نے اس ملک کو 8 ملین معکب میٹر  آلودہ پیٹرولیم کوک  بیچا۔ جس میں گندھک  اور کاربن  مادوں کی مقدار   حد بندی سے کافی بلند سطح پر ہے۔

صحت و ماحول کے ماہرین نے اس جانب توجہ مبذول کرائی ہے کہ دنیا میں تیل کے سب سے  بڑے پیدا کنندہ ملک   امریکہ نے  ماحولیاتی مسائل  کو دوسرے ملک منتقل کیا ہے۔

بھارتی ماہر ماحولیات  سنیتا   نرائن  کا کہنا ہے کہ "ہمیں دنیا   کے کچرے کا کنستر نہیں ہونا چاہیے۔ ہم پہلے سے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے بر سرِ پیکار ہیں۔

خیال رہے کہ  اس ملک  میں سالانہ 11 لاکھ  افراد آلودگی  ماحول کے اسباب سے پیدا ہونے والے امراض سے ہلاک ہو جاتے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں