بھارت کا اسرائیل کیساتھ میزائلوں کی تیاری کے معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار

اسرائیل   کیساتھ  500 میلین ڈالر کے میزائلوں کی تیاری کے خواہشمند ملک بھارت نے معاہدے پر دستخط  نہ کرنے   کا فیصلہ کیا ہے ۔

850889
بھارت کا اسرائیل کیساتھ  میزائلوں کی تیاری کے  معاہدے پر دستخط  کرنے سے انکار

 اسرائیل   کیساتھ  500 میلین ڈالر کے میزائلوں کی تیاری کے خواہشمند ملک بھارت نے معاہدے پر دستخط  نہ کرنے   کا فیصلہ کیا ہے ۔

انڈین ایکسپریس اخبار نے وزارت دفاع کے ذرائع کے حوالے سے یہ خبر دی ہے کہ بھارت نے اسرائیل   کیساتھ مل کر   500 میلین ڈالر کےگائیڈڈ اینٹی ٹینک میزائل  تیار کرنے کےمعاہدے پر   دستخط  نہ کرنے   کا  اعلان  کیا ہے ۔ حکام نے بتایا ہے کہ یہ فیصلہ مقامی دفاعی صنعت کو فروغ دینے   کی وجہ سے کیا گیاہے اور دفاعی تحقیقاتی ادارے  کو فوج کے استعمال کے لیے  ملکی سطح پر ان میزائلوں کو تیار کرنے  کی ہدایات دی گئی ہیں ۔

یاد رہے کہ اسرائیل اور بھارت کے درمیان 2014 سے ان میزائلوں کی  تیاری  کے لیے مذاکرات جاری تھے  ۔معاہدے کی رو سے اسرائیل کی دفاعی کمپنی رافل اور بھارتی کلیانی گروپ  نے مشترکہ طور پر بھارتی فوج کے لیے گائیڈڈ اینٹی میزائل تیار  کرنے تھے ۔

متعللقہ خبریں