چین: عمارت میں آگ لگنے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک

دارالحکومت پیکنگ میں ایک عمارت میں آگ لگنے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے

850384
چین: عمارت میں آگ لگنے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک

چین کے دارالحکومت پیکنگ میں ایک عمارت میں آگ لگنے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

شین ہوا خبر رساں ایجنسی کے مطابق پیکنگ کے علاقے ڈیشنگ میں لگنے والے آگ کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے ہیں۔

جائے حادثہ پر پہنچنے والی فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا ہے اور زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

آگ لگنے کا سبب بننے والے مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

واقعے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کروا دیا گیا ہے۔


ٹیگز: #چین , #پیکنگ , #آگ

متعللقہ خبریں