میانمارروہنگیا مسلمانوں پر ظلم بند کرے اور شہریت دے:اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی ایک کلیدی کمیٹی نے بھاری اکثریت سے قرارداد منظور کرتے ہوئے میانمار کے حکام پر زور یا ہے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف فوجی کارروائی ختم کرے

849519
میانمارروہنگیا مسلمانوں پر ظلم بند کرے اور شہریت دے:اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی ایک کلیدی کمیٹی نے بھاری اکثریت سے قرارداد منظور کرتے ہوئے میانمار کے حکام پر زور یا ہے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف فوجی کارروائی ختم کرے ، بنگلہ دیش سے ان کی رضاکارانہ واپسی یقینی بنائے اور انہیں مکمل شہریت فراہم کرے ۔

جنرل اسمبلی کی انسانی حقوق کمیٹی نے 57 ممالک پر مشتمل تنظیم اسلامی تعاون کی جانب سے پیش کردہ قرارداد  کو 10 کے مقابلے میں  135 کی بھاری اکثریت سے منظوری دی جبکہ 26 ارکان غیر حاضر رہے ۔

 قرارداد کی مخالفت کرنے والے ممالک میں میانمار کا قریبی  ہمسایہ  ملک  چین ، روس ، فلپائن ، ویتنام اور لاؤس شامل ہیں ۔

 یہ قرارداد اب 193 رکنی جنرل اسمبلی کو پیش کی جائے گی اور دسمبر میں قطعی رائے دہی ہوگی۔

 سعودی عرب کے سفیر برائے اقوام متحدہ عبداللہ المعلمی نے او آئی سی کی جانب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میانمار میں مذہبی منافرت کی بدترین و غیر انسانی صورتحال دیکھنے میں آئی جہاں 6 لاکھ 20 ہزار روہنگیائی مسلمان بنگلہ دیش فرار ہونے کیلئے مجبور ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں