افغانستان میں سال افیون کی پیداوار اور خشخاش کی کاشت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

افغانستان میں سال 2017 میں افیون کی پیداوار اور خشخاش کی کاشت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

848351
افغانستان میں سال افیون کی پیداوار اور خشخاش کی کاشت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

 افغانستان میں سال 2017 میں افیون کی پیداوار اور خشخاش کی کاشت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اقوام متحدہ کے منشیات اور جرائم کے دفتر UNODC نے منعقدہ پریس کانفرنس میں " سال 2017 میں افغانستان میں افیون کی کاشت ا ور پیداوار"  کے عنوان سے کی گئی تحقیق کے  نتائج کا اعلان  کیا ہے۔

تحقیق کے مطابق افغانستان میں سال 2017 میں خشخاش  کی پیداوار  گذشتہ سال کے مقابلے میں 63 فیصد اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 28 ہزار ہیکٹر اراضی تک پھیل  گئی ہے۔

گذشتہ سال  افیون کی پیداوار 4 ہزار 800 ٹن تھی جو موجودہ سال میں 87 فیصد اضافے کے ساتھ 9 ہزار ٹن تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 1994 سے ملک میں افیون کی پیداوار پر نگاہ رکھی گئی ہے اور رواں سال کا اضافہ ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔



متعللقہ خبریں