آنگ سان سوچی کا سلامتی کونسل کے بیان پرشدید ردِ عمل

سکيورٹی کونسل نے قبل ازيں ميانمار پر زور ديا تھا کہ غير ضروری قوت کے استعمال کو فوری طور پر ترک کيا جائے

843419
آنگ سان سوچی کا سلامتی کونسل کے بیان پرشدید ردِ عمل

نوبل امن انعام يافتہ آنگ سان سوچی نے اقوام متحدہ  کی سلامتی کونسل کے بیان پر اپنے شدید ردِ کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے ایک بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ کہا کہ بنگلہ ديش اور ميانمار کو لاحق اس مسئلے کا حل، يہ دونوں ممالک مل کر نکال سکتے ہيں۔

انہوں نے کہا کہ  روہنگيا مہاجرين کے بحران کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بيان، ان مہاجرين کی واپسی کے ليے بنگلہ ديش کے ساتھ جاری بات چيت کے عمل کو منفی طور پر متاثر کر سکتا ہے۔ نوبل امن انعام يافتہ آنگ سان سوچی نے کہا کہ بنگلہ ديش اور ميانمار کو لاحق اس مسئلے کا حل، يہ دونوں ممالک مل کر نکال سکتے ہيں۔

 سکيورٹی کونسل نے قبل ازيں ميانمار پر زور ديا تھا کہ غير ضروری قوت کے استعمال کو فوری طور پر ترک کيا جائے۔ علاوہ ازيں پندرہ رکنی سلامتی کونسل نے راکھين ميں انسانی حقوق کی سنگين خلاف ورزيوں کی رپورٹوں پر بھی تشويش کا اظہار کيا تھا۔



متعللقہ خبریں