ملائیشیا شدید طوفان و بادوباراں کی زد میں،5 افراد ہلاک

ئشیا میں شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے کم ازکم پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے

841343
ملائیشیا شدید طوفان و بادوباراں کی زد میں،5 افراد ہلاک

ملائشیا میں شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے کم ازکم پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

 گزشتہ روز بارشوں سے سب سے زیادہ متاثرہ شمالی ریاست پیناگ سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

 حکام کے مطابق ان شدید بارشوں کی وجہ سے پیناگ ریاست کا قریب 80فیصد حصہ متاثر ہوا ہے۔

مقامی حکام کا کہنا ہےکہ ان بارشوں کے ساتھ چلنے والے تیز جھکڑ کسی سمندری طوفان کی طرح تھے۔

بتایا گیا ہے کہ بعض مقامات پر سیلابی پانی تین سے چار میٹر تک بلند ہے۔



متعللقہ خبریں