بنگلہ دیش کی وزیراعظم نے روہنگیا مسلمانوں کو واپس میانمار لینے کا مطالبہ کردیا

انہوں نے يہ بيان امريکی شہر نيو يارک ميں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر بنگلہ ديشی رضاکاروں کے ساتھ بات چيت کرتے ہوئے منگل کی شب ديا

810775
بنگلہ دیش کی وزیراعظم نے روہنگیا مسلمانوں کو واپس  میانمار لینے کا مطالبہ کردیا

بنگلہ دیش کی وزیراعظم  نے  میانمار سے  ان کے ملک میں پناہ لیے ہوئے  چار لاکھ  بیس ہزار روہنگیا مسلمانوں کو  فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے يہ بيان امريکی شہر نيو يارک ميں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر بنگلہ ديشی رضاکاروں کے ساتھ بات چيت کرتے ہوئے منگل کی شب ديا۔

شیخ حسینہ کے بقول انہوں نے ميانمار حکومت سے کہہ ديا ہے کہ سالہا سال سے وہاں آباد روہنگيا مسلمان ميانمار کی ذمہ داری ہيں اور حکومت کو ان کو پناہ فراہم کرنے کا بندوبست کرنا چاہيے۔

قبل ازيں ميانمار کی رہنما آنگ سان سوچی کہہ چکی تھيں کہ ميانمار روہنگيا مسلمانوں کو واپس لينے کے ليے تيار ہے۔



متعللقہ خبریں