شمالی کوریا تناو: چین اور روس کی فوجی مشقیں شروع ہو گئیں

چین اور روس نے شمالی کوریا کے قریب سمندری علاقے میں مشترکہ بحری جنگی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے

809060
شمالی کوریا تناو: چین اور روس کی فوجی مشقیں شروع ہو گئیں

چین اور روس نے شمالی کوریا کے قریب مشترکہ بحری جنگی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔

 یہ مشقیں ایک ایسے موقع پر کی جا رہی ہیں جب شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل تجربات کے سبب تناؤ کافی زیادہ ہے۔

چینی سرکاری نیوز ایجنسی شِن ہُوا کے مطابق ،یہ مشقیں آبنائے پیٹر  اور بحیرہ اوخوسک کے جنوبی حصے میں کی جا رہی ہیں۔

آبنائے  پیٹر  روس کی مشرقی بندرگاہ ولادی ووسٹوک اور شمالی کوریا کی سرحد کے قریب ہے۔

یاد رہے کہ   سال رواں کے  دوران چین اور روس کی یہ دوسری مشترکہ جنگی مشقیں ہیں۔

 چین اور روس دونوں کوریائی بحران کے پر امن حل کے حامی ہیں۔



متعللقہ خبریں