چین اور روس کوریا کو جوہری اسلحہ سے پاک کرنے پر متفق

پوتن اور پنگ ملاقات میں برکس ، دو طرفہ تعلقات، چین اور روس کی دلچسپی کے حامل علاقائی و عالمی معاملات  کو زیر غور لایا گیا۔

800620
چین اور روس کوریا کو جوہری اسلحہ سے پاک کرنے پر متفق

روسی صدر ولا دیمر پوتن اور چینی صدر شی جن پنگ  نے جزیرہ نما کوریا  کو جوہری اسلحہ سے پاک کرنے کے معاملے میں اتفاق قائم کر لیا ہے۔

شی اور پنگ عوامی جمہوریہ چین میں منعقدہ برکس سربراہی  اجلاس میں  یکجا ہوئے۔

اس ملاقات میں دونوں سربراہان نے شمالی کوریا  کے ہائیڈروجن بم   کے تجربے   پر  مناسب جواب دیے جانے اور جزیرہ نما کوریا کو جوہری اسلحہ    سے پاک کرنے  کے معاملات  میں  اتفاق ِ رائے قائم کر لیا ہے۔

پوتن اور پنگ نے  کوریا کے دونوں ملکوں کے درمیان  مسئلے  کے حل کے حوالے سے قریبی رابطے    میں رہنے کا بھی اظہار کیا ہے۔

اس ملاقات میں برکس ، دو طرفہ تعلقات، چین اور روس کی دلچسپی کے حامل علاقائی و عالمی معاملات  کو زیر غور لایا گیا۔



متعللقہ خبریں