افغانستان: پولیس ڈائریکٹر مسلح حملے میں ہلاک

صوبہ نمروز سے منسلک تحصیل دل آرام  کے پولیس ڈائریکٹر طالبان کے مسلح حملے میں ہلاک ہو گئے

798000
افغانستان: پولیس ڈائریکٹر مسلح حملے میں ہلاک

افغانستان کے مغربی صوبے نمروز سے منسلک تحصیل دل آرام  کے پولیس ڈائریکٹر مسلح حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

دل آرام کے گورنر نجیب اللہ حیات کے جاری کردہ بیان کے مطابق دل آرام پولیس ڈائریکٹر عبدالحکیم،  تاتنک  ولی کے علاقے میں، دہشت گرد تنظیم طالبان  کے دہشت گردوں کے مسلح حملے کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے ہیں۔

نجیب اللہ حیات کے مطابق حملے میں عبدالحکیم کے ساتھ ان کا گارڈ بھی ہلاک ہو گیا ہے اور حملے کے بعد ہونے والی جھڑپ میں دہشت گردوں کی طرف سے بھی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

دہشت گرد تنظیم کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق دہشت گردوں نے پولیس ڈائریکٹر  اور محافظ کا اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا ہے۔



متعللقہ خبریں