بھارت: مسافر ٹرین پٹڑی سے اتر گئی 23 مسافر ہلاک 81 زخمی

اترپردیش کے شہر مظفرنگر میں ایک ٹرین کی 6 بوگھیاں پٹڑی سے اترنے کے نتیجے میں کم از کم 23 افراد ہلاک اور 81 زخمی ہو گئے

793172
بھارت: مسافر ٹرین پٹڑی سے اتر گئی 23 مسافر ہلاک 81 زخمی

بھارت کے شمالی صوبے اترپردیش کے شہر مظفرنگر میں ایک ٹرین کی 6 بوگھیاں پٹڑی سے اترنے کے نتیجے میں کم از کم 23 افراد ہلاک اور 81 زخمی ہو گئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق مظفرنگر کے جوار میں ایک مسافر ٹرین کی 6 بوگھیاں پٹڑی سےا تر گئیں اور ان میں سے دو بوگھیاں ایک دوسری میں دھنس گئی ہیں۔

تلاش وبچاو کا کام ختم ہو گیا ہے اور تعمیر و مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 5 ہزار 500 ڈالر ہرجانہ ادا کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بھارت میں سرکاری ریلوے لائن یومیہ 11 ہزار ٹرینوں اور 23 ملین مسافروں کو اٹھاتی ہے۔ ماہِ نومبر میں بھی ضلع اتر پردیش میں ایک مسافر ٹرین کی 14 بوگھیاں پٹڑی سے اترنے کے نتیجے میں 145 افراد ہلاک اور 226 زخمی ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں