امریکہ کے غلط روّیوں نے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات پر منفی اثرات مرتب کئے ہیں: فان

تائیوان، جنوبی بحیرہ چین  اور ریجنل ہائی لیول ائیر ڈیفنس کے موضوعات پر واشنگٹن انتظامیہ کے غلط اقدامات نے دونوں ممالک اور ان کی فوجوں کے درمیان تعاون اور دو طرفہ اعتماد پر منفی اثرات ڈالے ہیں: فان جنرل چانگ لونگ

792055
امریکہ کے غلط روّیوں نے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات پر منفی اثرات مرتب کئے ہیں: فان

چین کے مرکزی فوجی کمیشن کے نائب سربراہ  فان جنرل چانگ لونگ نے کہا ہے کہ تائیوان،  جنوبی  بحیرہ چین ، ریجنل ہائی لیول ائیر ڈیفنس جیسے موضوعات پر امریکہ کے غلط روّیوں نے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات پر منفی اثرات مرتب کئے ہیں۔

چین کی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ تحریری  بیان کے مطابق نائب سربراہ فان جنرل چانگ لونگ نے امریکہ کی مسلح افواج کے سربراہ جوزف ڈنفورڈ کے ساتھ دارالحکومت بیجنگ میں ملاقات کی۔

فان نے کہا ہے کہ تائیوان، جنوبی بحیرہ چین  اور ریجنل ہائی لیول ائیر ڈیفنس   کے موضوعات پر واشنگٹن انتظامیہ کے غلط اقدامات نے دونوں ممالک  اور ان کی فوجوں کے درمیان تعاون اور دو طرفہ اعتماد پر منفی اثرات ڈالے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے لئے فوجی طریقے کوئی ترجیح نہیں ہو گی بلکہ ڈائیلاگ اور مذاکرات اس مسئلے کے حل کا واحد موئثر راستہ ہے۔

فان نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ،فریقین کو ٹھنڈا کرنے، امن  اور استحکام کے تحفظ  اور جزیرہ نما  کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے موضوعات پر  ہم امریکہ  کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

فان نے کہا کہ ہم چین کے حساس موضوعات کے حل، اختلافات پر بات چیت اور مزید تعاون کی صلاحیت کے لئے امریکہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔

امریکہ کی مسلح افواج کے سربراہ ڈنفورڈ نے بھی کہا ہے کہ چین اور امریکہ  کے درمیان تعلقات اور تعاون  میں فروغ  دونوں ملکوں کی مشترکہ خواہش ہے۔

ڈنفورڈ نے کہا کہ دونوں ممالک کے لیڈروں  کے اتفاق رائے سے واشنگٹن انتظامیہ ، بیجنگ انتظامیہ  کے ساتھ قریبی رابطہ و تعاون میکانزم  اور چینل قائم کرنے کی خواہش رکھتی ہے۔



متعللقہ خبریں