بنگلہ دیش ،بھارت اور نیپال میں سیلاب، 245 افراد ہلاک، سینکڑوں بے گھر

براعظم ایشیا  میں سیلاب سے 245 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

790770
بنگلہ دیش ،بھارت اور نیپال میں سیلاب، 245 افراد ہلاک، سینکڑوں بے گھر

 

  براعظم ایشیا  میں سیلاب سے 245 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ 

بنگلہ دیش ،بھارت اور نیپال میں بارشوں کے بعد آنے والے شدید سیلاب سے 245 افراد ہلاک اور سینکڑوں بے گھر ہو گئے ہیں ۔علاقے میں تین روز سے جاری بارشوں کے نتیجے میں نیپال میں  110 ،بھارت میں  108 اور بنگلہ دیش میں  27 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔ حکام نے بتایا ہے کہ آسام میں  سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیےقائم کیے جانے والے  کیمپوں میں دو لاکھ انسان پناہ گزین ہیں جبکہ صوبہ  بہار میں 15 ہزار متاثرین پناہ لیے ہوئے ہیں ۔

دریں اثناء بتایا گیا ہے کہ بھارت اور نیپال کی سرحد پر واقع سات شہروں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے ۔



متعللقہ خبریں