چین میں 7 شدت کا زلزلہ،درجنوں ہلاکتیں ہزاروں زخمی

چینی حکومت کے مطابق ،ملک کے جنوب مغرب میں 7 کی شدت سے آنے والے ایک زلزلے کے نتیجے میں تقریباﹰ  100 افراد ہلاک اور ہزاروں کے زخمی ہونے کا خدشہ ہے

786304
چین میں 7 شدت کا زلزلہ،درجنوں ہلاکتیں ہزاروں زخمی

چینی حکومت کے مطابق ،ملک کے جنوب مغرب میں 7 کی شدت سے آنے والے ایک زلزلے کے نتیجے میں تقریباﹰ  100 افراد ہلاک اور ہزاروں کے زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔

چین میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے  کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ تیس ہزار سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

گزشتہ  رات سیچوآن صوبے کے ایک دور دراز علاقے میں آنے والے زلزلے سے متعلق خبریں ملی ہیں۔

 یاد رہے کہ  سن 2008 میں بھی اسی علاقے میں زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں تقریباﹰ ستاسی ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔


ٹیگز: #چین , #زلزلہ

متعللقہ خبریں