شمالی کوریا جوہری تجربات سے باز رہے: آسیان

آسیان اجلاس کے دوران ایک مشترکہ بیان میں شمالی کوریا سے  مطالبہ کیا گیا کہ وہ اپنے جوہری تجربات  روکے  جو کہ خطے میں امن و استحکام   کو نقصان  پہنچانے کا باعث بن رہے ہیں

784904
شمالی کوریا جوہری تجربات سے باز رہے: آسیان

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان اجلاس میں ملاقاتوں اور سیاسی رہنماؤں کے درمیان رابطوں کاسلسلہ جاری ہے۔

اجلاس میں  ایک مشترکہ بیان میں شمالی کوریا سے  مطالبہ کیا گیا کہ وہ اپنے جوہری تجربات  روکے  جو کہ خطے میں امن و استحکام   کو نقصان  پہنچانے کا باعث بن رہے ہیں  علاوہ ازیں ، اُس پر زور دیا گیا کہ وہ سلامتی کونسل کی قراردادوں   کی بھی پاسداری کرے۔

 دریں اثنا، آسیان اجلاس میں جنوبی و شمالی کوریائی وزرائے خارجہ میں ملاقات ہوئی۔

جنوبی کوریا کے  وزیر خارجہ نے دونوں ملکوں کےدرمیان فوجی سطح پرمذاکرات کرنے پر زور دیا ہے ۔

 دسری جانب  چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے بھی اپنے شمالی کوریائی ہم منصب سے ملاقات میں زور دیا ہے کہ اُن کا ملک فوری طور پر میزائل تجربات کو بند کر دے۔

 



متعللقہ خبریں