افغانستان: بم حملے میں گورنر ہلاک

صوبہ فراح کی تحصیل شبِ کوہ  کے گورنر عبدالرحیم حیدری  کی سرکاری گاڑی پر بم حملہ، گورنر اور ان کے 5 باڈی گارڈ ہلاک

777782
افغانستان: بم حملے میں گورنر ہلاک

افغانستان کے صوبہ فراح کی تحصیل شبِ کوہ  کے گورنر عبدالرحیم حیدری  کی سرکاری گاڑی پر بم حملہ کیا گیا جس میں گورنر  ہلاک ہو گئے ہیں۔

فراح کے گورنر دفتر کے ترجمان ناصر مہری نے کہا ہے کہ شبِ کوہ کے علاقے  دُرجو جان  میں سڑک کے کنارے نصب بم اس وقت ریموٹ  کنٹرول کے ذریعے اڑا دیا گیا جب  حیدری کی سرکاری گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی۔

مہری نے کہا کہ حملہ اس وقت کیا گیا جب حیدری پولیس چوکیوں کے کنٹرول کے لئے نکلے تھے اور حملے میں حیدری کے علاوہ ان 5 باڈی گارڈ بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔

حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی ہے۔



متعللقہ خبریں