بھارت میں ٹماٹر کی ہوش ربا قیمیتں، انتظامیہ نےحفاظت کےلیے مسلح محافظ مقرر کر دیئے

بھارت میں  مہنگے ٹماٹروں کی حفاظت کےلیے مسلح   محافظ تعینات کیے گئے ہیں کیونکہ ٹماٹر چوری ہونے کا خظرہ ہے

777093
بھارت میں ٹماٹر کی ہوش ربا قیمیتں، انتظامیہ نےحفاظت کےلیے مسلح محافظ مقرر کر دیئے

بھارت میں  مہنگے ٹماٹروں کی حفاظت کےلیے مسلح   محافظ تعینات کیے گئے ہیں۔

 ریاست مدھیہ پردیش  میں گزشتہ ماہ ٹماٹروں کی زیادہ کاشت کے بعد  انہیں ضائع کرنے کا نتیجہ  اب انتظامیہ کو بھگتنا پڑ ا کیونکہ   اُن کی قیمت  اب  آسمانوں سے باتیں کرنے لگی ہے اور ٹماٹر چوری کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

  بتایا گیا ہےکہ اب کھیتوں سے ٹماٹر ٹرکوں میں  لادتے وقت مسلح محافظ ان کی حفاظت کریں گے۔

یاد رہے کہ  بھارت میں مون سون بارشوں کے باعث ٹماٹروں کی فصل خراب ہو  گئی  جس کے بعد ان کی قیمت میں اضافہ  نا گزیر ہو گیا ہے ۔

 بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے  کالکھنا ہے کہ بھارت میں حکومت گرانے میں پیاز کی قیمت  اہم کردار   ادا کرتی رہی ہے اور   اگر یہی سلسلہ چلتا رہا تو ٹماٹر بھی اسی صف میں  شامل ہو جائیں گے۔

 



متعللقہ خبریں