شمالی کوریا اگر چاہے تو مذاکرات ہو سکتے ہیں۔جنوبی کوریا کا اعلان

جنوبی کوریا نے اپنے ہمسایہ  ملک شمالی کوریا کو عسکری سطح پر مذاکرات شروع کرنے کی پیشکش کر دی ہے

771987
شمالی کوریا اگر چاہے تو مذاکرات ہو سکتے ہیں۔جنوبی کوریا کا اعلان

جنوبی کوریا نے اپنے ہمسایہ  ملک شمالی کوریا کو عسکری سطح پر مذاکرات شروع کرنے کی پیشکش کر دی ہے۔

 سیئول میں ملکی وزارت دفاع کے مطابق، اس اقدام کا مقصد خطے میں کشیدگی کو کم کرنا ہے۔ ایک بیان میں بتایا گیا کہ اس طرح سرحد پر جاری تمام  جارحانہ  سرگرمیوں کو ختم کیا جا سکتا ہے تاہم  ابھی تک   شمالی کوریا   کی جانب سے اس پیشکش پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے ۔

 دوسری جانب جنوبی کوریا کی ریڈ کراس تنظیم ان دونوں ممالک میں رہنے والے منقسم خاندانوں کے افراد کو ایک دوسرے سے ملانے کے لیے جلد ہی بات چیت شروع کرنے والی ہے۔

 



متعللقہ خبریں