ہندوستان، سیلاب کی آفت سے 76 افراد ہلاک

اعلان کیا گیا ہے کہ سیلاب سے شمال مشرقی صوبے   آسام اور آرونا چال پردیش،  جبکہ مشرقی صوبے  اودیشا اور بہار سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں

772111
ہندوستان، سیلاب کی آفت سے 76 افراد ہلاک

ہندوستان میں مون سون بارشوں سے  پیدا ہونے والے سیلاب  سے  ہلاک  شدگان کی تعداد 76 تک جا پہنچی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب کی زد میں آنے والے مزید 8 افراد  ہلاک ہو گئے ہیں۔

پنکج کمار نامی ایک مقامی افسر کا کہنا ہے کہ "ان میں سات کی اموات  گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہوئی ہے تو کم ازکم  4 افراد لا پتہ ہیں۔

اعلان کیا گیا ہے کہ سیلاب سے شمال مشرقی صوبے   آسام اور آرونا چال پردیش،  جبکہ مشرقی صوبے  اودیشا اور بہار سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ آسام  کے بعض علاقوں میں بارشوں کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے تو تا ہم  پانچوں دریاؤں  میں پانی کی سطح تا حال خطرہ تشکیل دے  رہی ہے۔

سیلاب سے متاثرہ  5 صوبوں میں ریلوے اورخشکی سے مواصلات  کا نظام درہم برہم ہوا ہے تو آرون چال پردیش میں گزشتہ ایک ہفتے سے تواتر سے جاری بارشیں  صوبے میں  حالیہ برسوں کے بڑے ترین لرزش اراضی  کے واقعات کا موجب بنی ہیں۔

حکومت سیلاب کے بعد  امدادی سرگرمیوں کو سرعت سے جاری رکھے ہوئے ہے۔

 



متعللقہ خبریں