چین: امریکہ نے بحری جہاز کو علاقے میں امن و استحکام کو تہس نہس کرنے کے لئے بھیجا ہے

امریکی ڈسٹرائر بحری جہاز کا متنازع جزائر کی آبی حددود میں داخلہ "جزائر کے انفراسٹرکچر اور اہلکاروں کے لئے سنجیدہ سطح کی سیاسی و فوجی تحریک ہے۔ لُو کانگ

763247
چین: امریکہ نے بحری جہاز کو علاقے میں امن و استحکام کو تہس نہس کرنے کے لئے بھیجا ہے

بحیرہ جنوبی چین میں حالات گرم ہو رہے ہیں۔۔۔

چین کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بحیرہ جنوبی چین کے متنازع پاراسیل جزائر کی آبی حدود میں بلا اجازت داخل ہونے پر امریکہ کے USS سٹیتھم نامی ڈسٹرائر بحری جہاز کا خیر مقدم جنگی جیٹ طیاروں اور بحری جہازوں کے ساتھ کیا گیا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان لُو کانگ نے موضوع سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 2 جولائی کو USS سٹیتھم نامی  امریکی ڈسٹرائر بحری جہاز بلا اجازت  پاراسیل جزائر کے پانیوں میں داخل ہو گیا جس پر چین نے فوری طور پر امریکی جہاز کو متنبہ کرنے اور اپنی بحری حدود سے نکالنے کے لئے جنگی جہازوں اور جیٹ طیاروں کو روانہ کیا۔

لُو کانگ نے کہا ہے کہ "پاراسیل جزائر بنیادی طور پر چین کا حصہ ہیں۔ امریکہ نے' نیوی گیشن کی آزادی' کا بہانہ کر کے ایک دفعہ پھر بلا اجازت جزائر کی آبی حدود میں مداخلت کی ہے اور چین کے آئین اور بین الاقوامی  قانونی معیاروں کی خلاف ورزی کی ہے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ "امریکہ نے چین کی خود مختاری کی غیر مہذب شکل میں خلاف ورزی کی ہے اور بحری جہاز کو علاقے میں امن و استحکام اور نظم و ضبط کو تہس نہس کرنے کے لئے  بھیجا ہے"۔

علاوہ ازیں چین نے امریکی اقدام کے خلاف   بھرپور شکل میں احتجاج کیا ہے اور امریکی ڈسٹرائر بحری جہاز کے متنازع جزائر کی آبی حددود میں داخلے کو "جزائر کے انفراسٹرکچر اور اہلکاروں کے لئے سنجیدہ سطح کی سیاسی و فوجی تحریک قرار دیا ہے"۔



متعللقہ خبریں