افغانستان: مختلف حملوں میں 18 افراد ہلاک

افغانستان میں رونما ہونے والے متعدد پرتشدد واقعات میں کم از کم اٹھارہ افراد مارے گئے ہیں

762591
افغانستان: مختلف حملوں میں 18 افراد ہلاک

افغانستان میں رونما ہونے والے متعدد پرتشدد واقعات میں کم از کم اٹھارہ افراد مارے گئے ہیں۔

صوبہ فرح میں طالبان کے ایک حملے میں چھ پولیس اہلکار مارے گئے جبکہ اسی صوبے میں رونما  ایک دوسری جھڑپ میں حفاظتی دستوں  نے پانچ باغیوں کو ہلاک کر دیا۔

دوسری جانب صوبہ  ننگرہار کے ضلع آچین میں سڑک کنارے نصب ایک بم پھٹنے سے سات شہری ہلاک جبکہ پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔

گزشتہ روز ہوئے اس حملے کی ذمہ داری داعش پر عائد کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ  افغانستان میں حالیہ عرصے کے دوران پرتشدد واقعات میں کافی اضافہ دیکھا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں