افغانستان، داعش کا پریس ذمہ دار ہلاک

داعش کے ہوراسان   پریس ذمہ دار جواد خان تین  جون    کو تحصیل  عاچین کے جوار میں  ایک فضائی  حملے میں ہلاک ہو گیا ہے

754573
افغانستان، داعش کا پریس ذمہ دار ہلاک

مشرقی افغانستان  کے صوبے ننگر ہار میں  دہشت گرد تنظیم  داعش کے ہوراسان علاقے کا  پریس  ذمہ دار   مارا گیا ہے۔

افغانستان میں   امریکی قوتوں کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ  داعش کے ہوراسان   پریس ذمہ دار جواد خان تین  جون    کو تحصیل  عاچین کے جوار میں  ایک فضائی  حملے میں ہلاک ہو گیا ہے۔

اعلان کے مطابق اس  حملے میں  شہریوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

خیال رہے کہ  ننگر ہار میں داعش کے خلاف آپریشنز کا سلسلہ ایک سال سے جاری ہے۔ جبکہ  تقریباً ڈیڑھ ماہ پیشتر  علاقے میں ایک کاروائی میں  داعش کا افغانستان میں  سرغنہ عبدل حسیب  بھی مارا گیا تھا۔

 

 

 



متعللقہ خبریں