شمالی کوریاکے ایک فوجی نے جنوبی کوریا کے فوجی سے پناہ طلب کر لی

شمالی کوریا  کا  ایک فوجی کل  شام مقامی وقت کے مطابق 7 بجکر 50 منٹ پر شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان موجود بفر زون  کو عبور کر کے جنوبی کوریا  کے فوجیوں تک جا  پہنچا

752576
شمالی کوریاکے ایک فوجی نے جنوبی کوریا کے فوجی سے پناہ طلب کر لی

شمالی کوریاکے ایک فوجی نے جنوبی کوریا کے فوجی سے پناہ طلب کر لی۔۔۔

یون ہاپ خبر رساں ایجنسی کی، جنوبی کوریا  کے جنرل اسٹاف کی طرف سے جاری کردہ بیان   کے حوالے سے شائع کردہ خبر کے مطابق شمالی کوریا  کا  ایک فوجی کل  شام مقامی وقت کے مطابق 7 بجکر 50 منٹ پر شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان موجود بفر زون  کو عبور کر کے جنوبی کوریا  کے فوجیوں تک جا  پہنچا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  فوجی کے جنوبی کوریا کے حصے میں داخلے کے دوران کوئی جھڑپ نہیں ہوئی اور جنوبی کوریا کے فوجیوں نے شمالی کوریا کے فوجی سے پوچھ گچھ کی ہے۔

شمالی کوریا کی شناخت کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

جنوبی کوریا  کی وزارت اتحاد کے ترجمان 'جیانگ جون ہی 'نے، اپریل 2016 کو ایک دوسرے ملک میں ایک ہی ریسٹورنٹ میں کام کرنے والے شمالی کوریا کے 12 عورتوں پر مشتمل کُل  13 باشندوں نے جنوربی کوریا کی پناہ حاصل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس کے بعد شمالی کوریا کے ایک جاسوس کرنل کے 2015 میں جنوبی کوریا فرار ہونے کا اعلان کیا گیا تھا۔

سیول حکومت کے گذشتہ سال  کے اعداد و شمار کے مطابق 1950 سے 1953 میں  جنگ کوریا  کے اختتام سے لے کر اب تک ملک میں مفلسی اور بھوک اور پیانگ یانگ انتظامیہ  کی سنگدلانہ سیاست سے فرار ہو کر 29 ہزار شمالی کوریا کے باشندے جنوبی کوریا میں پناہ لے چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں