کابل میں انٹر نیشنل کانفرنس کا انعقاد،  23 ممالک  کے نمائندوں نے شرکت کی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں منعقدہ " کابل  عمل " انٹر نیشنل کانفرنس میں امریکہ، پاکستان اور ایران سمیت  23 ممالک  کے نمائندوں نے شرکت کی ۔

749164

کانفرنس کا آغاز  کابل میں حالیہ دہشت گرد حملوں کے دوران ہلاک ہونے والے افراد کی یاد میں احتراماً خاموشی  اختیار کرنےسے ہوا ۔ صدر اشرف غنی نے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ  ہم دہشت گردی کیخلاف جدوجہد کا بھر پورعزم رکھتے ہیں ۔  دہشت گردی کیخلاف عالمی جدوجہد ناکافی ثابت ہو رہی ہے  جس کی وجہ  سے اسوقت دنیا میں دہشت گردی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے۔انھوں نے طالبان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگر وہ حکومت کیساتھ مذاکرات کے خواہشمند ہیں تو ہم انھیں  آفس کھولنے کی اجازت دیں گے اور یہ طالبان کے لیے آخری موقع ہو گا ۔

متعللقہ خبریں