میانمار میں تباہ ہونے والے فوجی طیارے کا ملبہ مل گیا

فوجی طیارہ گزشتہ روز گر کر تباہ ہوگیا تھا ۔ طیارے میں 100 سے زائد فوجی ان کے اہلخانہ اور طیارے کا عملہ موجود تھا ۔ فوجی طیارہ فوجیوں اور ان کے گھر والوں کو لے کر میانمار کے شہر مییک سے ینگن جا رہا تھا

748490
میانمار میں تباہ ہونے والے فوجی طیارے کا ملبہ مل گیا

میانمار میں تباہ ہونے والے فوجی طیارے کا ملبہ مل گیا ہے۔

 فوجی طیارہ گزشتہ روز گر کر تباہ ہوگیا تھا ۔ طیارے میں 100 سے زائد فوجی ان کے اہلخانہ اور طیارے کا عملہ موجود تھا ۔ فوجی طیارہ فوجیوں اور ان کے گھر والوں کو لے کر میانمار کے شہر مییک سے ینگن جا رہا تھا۔

 طیارے میں 104 مسافر جبکہ عملے کے 14 افراد شامل تھے ۔

طیارے کا ملبہ لاپتہ ہونے کے مقام کے قریب سے سمندر سے ملا، طیارے میں اعلیٰ افسران سمیت 100 سے زائد فوجی اہلکار اور ان کے خاندان کے افراد سوار تھے۔

طیارے کی تلاش کے لیے میانمار نیوی کی کشتیوں اور طیارے کو روانہ کیا گیا تھا۔

طیارے میں سوار افراد میں سے بیشتر خواتین اور بچے تھے جو میانمار کے جنوبی شہر مییک سے یانگون جارہے تھے۔

مییک میں محکمہ سیاحت کے عہدیدار نائنگ لِن زاؤ نے فوجی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’اب انہیں لاپتہ ہونے والے طیارے کے داوئی شہر سے 218 کلومیٹر دور ٹکڑے مل گئے ہیں۔

میانمار ایئرفورس ذرائع نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ نیوی کی سرچ اینڈ ریسکیو کشتی کو یانگون کے جنوب میں واقع سمندر میں طیارے کا ملبہ مل گیا۔



متعللقہ خبریں