سمندری طوفان "مورا "بنگلہ ساحلوں سے ٹکرا گیا،لاکھوں افراد منتقل

بنگلہ دیش کے جنوبی ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان ’مورا‘ سے سینکڑوں خستہ حال گھر تباہ ہو گئے ہیں جب کہ لاکھوں افراد کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کیا گیا ہے

742256
سمندری طوفان "مورا "بنگلہ ساحلوں سے ٹکرا گیا،لاکھوں افراد منتقل

بنگلہ دیش کے جنوبی ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان ’مورا‘ سے سینکڑوں خستہ حال گھر تباہ ہو گئے ہیں جب کہ لاکھوں افراد کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کیا گیا ہے۔

مورا‘ نامی سمندری طوفان چٹاگانگ شہر اور کاکس بازار کے درمیان آج صبح ٹکرایا اور ساحلی علاقوں میں 135 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں۔

حکام کے مطابق گزشتہ روز  تین لاکھ افراد کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کیا گیا اور مختلف اضلاع میں 100  کے قریب عارضی کیمپ بنائے گئے ہیں۔

عہدیداروں کا کہنا ہے کہ لگ بھگ 10 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کیا جا سکتا ہے جس کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں، جب کہ امدادی سرگرمیوں میں 20,000 رضا کار حصہ لیں گے۔

البتہ  جانی نقصان سے متعلق فوری طور پر اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔

خدشہ ہے کہ لاکھوں روہنگیا مسلمان جو  ہمسایہ  ملک میانمار سے بنگلہ دیش منتقل ہوئے وہ اس طوفان سے متاثر ہو سکتے ہیں کیوں کہ وہ خستہ حال گھروں میں مقیم ہیں۔

 



متعللقہ خبریں