افغانستان میں دو مختلف بم حملوں میں بیسیویوں افراد ہلاک

ہرات کے دفترِ گورنر  کے ترجمان  جیلانی  فرہاد کا کہنا ہے کہ سڑک کنارے نصب  بم  شہریوں کی ایک وین کے گزر کے وقت دھماکے سے پھٹ گیا

740392
افغانستان میں دو مختلف بم حملوں میں بیسیویوں افراد ہلاک

افغان صوبے  ہوست  میں  ایک کار بم دھماکے میں   18ا فراد ہلاک ہو گئے۔

دفترِ داخلہ  کے ترجمان نجیب  دانش   نے بتایا ہے کہ ہوست کے مرکزی علاقے ادائی کابل میں ایک  خود کش حملہ آور نے افغان خصوصی  قوتوں کی ایک   گاڑی کے گزر    کے وقت   یہ دھماکہ کیا ہے۔

اس حملے میں 18 افراد  کے ہلاک ہونے  کا ذکر کرنے والے دانش   کا کہنا    ہے کہ اس دوران 2 بچوں سمیت 6 افراد  زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں سے ایک کی حالت   نازک ہے۔

اس حملے کی ذمہ داری تا حال کسی نے قبول نہیں کی۔

دوسری جانب افغانستان کے مغربی صوبے ہرات کی تحصیل ادراس خان  میں بم حملے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔

ہرات کے دفترِ گورنر  کے ترجمان  جیلانی  فرہاد کا کہنا ہے کہ سڑک کنارے نصب  بم  شہریوں کی ایک وین کے گزر کے وقت دھماکے سے پھٹ گیا۔

انہوں  نے بتایا  اس حملے میں زخمی ہونے والے 6 افراد کو  اسپتال میں  زیر علاج لے لیا گیا ہے تو ان میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے۔

فرہاد نے بتایا  ہے ک یہ حملہ طالبان کی کارستانی ہو سکتا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں