شمالی کوریا اپنے میزائل تجربات فوری طور پر روک دے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان  اسٹیفن ڈُویارچ نے اپنی یومیہ اخباری کانفرنس کے دوران  اس بات کا اظہار کیا کہ شمالی کوریا کے میزاَل تجربات  علاقائی و عالمی امن کےلیے خطرہ تشکیل دے رہے ہیں

737203
شمالی کوریا اپنے میزائل تجربات فوری طور پر روک دے: اقوام متحدہ

 اقوام متحدہ  نے  شمالی کوریا سے  مطالبہ کیا ہے کہ وہ  اپنے میزائل تجربات کو فوری طور پر روک دے۔

 اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان  اسٹیفن ڈُویارچ نے اپنی یومیہ اخباری کانفرنس کے دوران  اس بات کا اظہار کیا کہ شمالی کوریا کے میزاَل تجربات  علاقائی و عالمی امن کےلیے خطرہ تشکیل دے رہے ہیں۔

 ڈویارچ نے کہا کہ  ہم شمالی کوریا سے مطالبہ کرتے ہیں  کہ وہ  مذاکرات  کی میز پر آئے اور مسائل حل کرنے میں  دنیا کی مدد کرے۔

 علاوہ ازین  سلامتی کونسل کا ایک بند کمرے کا اجلاس شمالی کوریا   کی ان جارحانہ کاروائیوں پر غور کے لیے   امریکہ ،جاپان اور جنوبی  کوریا کی درخواست پر  آج منعقد ہوگا۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا   اپنے میزائل تجربات کو پر امن قرار دے رہا ہے جس نے   گزشتہ اتوار کو بھی  ایک درمیانے فاصلے مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔

 

 



متعللقہ خبریں